0
Thursday 6 Dec 2018 22:26

بابری مسجد کی شہادت کے 26 سال، لاہور میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بابری مسجد کی شہادت کے 26 سال، لاہور میں بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بابری مسجد کی شہادت کے 26سال مکمل ہونے پر لاہور کے جی پی او چوک میں الامہ لائرز فوم کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا جس میں شرکا نے مسجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔ مظاہرہ میں شریک وکلا اور شہریوں نے بھارت کیخلاف نعرے لگائے اور بھارتی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرہ سے راؤ طاہر شکیل، علی عمران شاہین، علامہ ممتاز اعوان، ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی شہادت نے بھارت کے سیکولرازم کا پول کھول دیا تھا۔ بھارت میں اول دن سے سب سے زیادہ ظلم مسلمانوں پر ہوا اور اب بھی ہو رہا ہے اور اسی بھارت کا آرمی چیف ہمیں سیکولر بننے کے بھاشن دے رہا ہے جو ناقابل برداشت عمل ہے۔ بابری مسجد کیخلاف ساڑھے 3 سو سال تک کوئی مقدمہ نہیں تھا۔ انگریز کی آمد کے بعد سازش کے تحت مسجد کیخلاف محاذ کھولا گیا تھا۔ بابری مسجدی کی شہادت کے بعد بھارت میں ہزاروں مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا گیا تھا جبکہ مزید سیکڑوں مساجد کو بھی شہید کر دیا گیا تھا جو اب تک دوبارہ نہیں بن سکیں۔ ہم عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کے تحفظ کیلئے آگے آئیں، مسلمانوں کے حوالے سے دوہرا معیار ختم کیا جائے۔ بھارت میں تقیسم ہند سے لیکر اب تک لاکھوں مسلمانوں کو قتل کیا جا چکا ہے اور یہ ظہم و ستم اب بھی ہر روز جاری ہے دنیا کو اس پر آنکھیں کھولنا ہوں گی ورنہ دنیا میں جاری بدامنی کبھی ختم نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 765282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش