0
Friday 7 Dec 2018 19:47

خیبرپختونخوا حکومت نے قلعہ بالا حصار کے سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کی منظوری دیدی

خیبرپختونخوا حکومت نے قلعہ بالا حصار کے سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت نے قلعہ بالا حصار کے سیاحتی مقاصد کیلئے استعمال کی منظوری دیدی جبکہ معاملہ اگلے اپیکس کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں قلعہ بالاحصار، پیتھام سوات، پختونخوا ہاؤس کالام اور گالف کورس سوات کو سیاحتی مقاصد کیلئے بروئے کار لانے کی منظوری دی گئی اور معاملہ اپیکس کمیٹی میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ملکی خصوصا غیرملکی سیاحوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دی جائیں تاکہ سیاح زیادہ سے زیادہ تعداد میں خیبرپختونخوا کا رخ کریں۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ سیاحتی مقامات پر کمرشل تعمیرات کی روک تھام ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 765398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش