0
Saturday 8 Dec 2018 10:11

امریکہ اور بھارت نے پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار شروع کر رکھی ہے، جنرل (ر) نعیم خالد

امریکہ اور بھارت نے پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار شروع کر رکھی ہے، جنرل (ر) نعیم خالد
اسلام ٹائمز۔ معروف دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو فوج سے بدظن کیا جا رہا ہے، جدید طرز کی جنگ میں معیشت کی تباہی سب سے بڑا ہتھیار ہے، پاکستان میں تعلیم اور صحت کے بجائے بڑے منصوبوں پر پیسے خرچ کرائے جاتے ہیں تاکہ معیشت کمزور ہو، ڈالر کا اوپر نیچے جانا بھی اسی جنگ کا حصہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ففتھ جنریشن وار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کا کہنا تھا کہ  افغان جنگ کے بعد پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، بھارت اور امریکہ نے مل کر اسے بڑھاوا دیا ہے، ہائبرڈ وار میں حقیقت اور فسانے کو ملا کر بالکل مختلف قسم کا تاثر پھیلایا جاتا ہے، ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو فوج کیخلاف پراپیگنڈے کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ  امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان ہمارے سر پر مسلط کر دی تاکہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ کو اپنی جنگ سمجھ لیں، ہم ابھی تک ہائبرڈ وار کو جیت نہیں سکے ہیں، اس جدید طرز کی جنگ میں معیشت کی تباہی سب سے بڑا ہتھیار ہے، پاکستان میں تعلیم اور صحت کے بجائے بڑے منصوبوں پر پیسے خرچ کرائے جاتے ہیں تاکہ معیشت کمزور ہو، ڈالر کا اوپر نیچے جانا بھی اسی جنگ کا حصہ ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو فوج سے بدظن کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 765465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش