0
Saturday 8 Dec 2018 21:25

ملک اسوقت بڑے چیلنج سے گزر رہا ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، علامہ ناظر تقوی

ملک اسوقت بڑے چیلنج سے گزر رہا ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ ملک اس وقت بڑے چیلنج سے گزر رہا ہے، ملک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، حکومت کے داعوے دم توڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں، پیٹرول بجلی، گیس سمیت ہر چیز مہنگی ہونے سے پاکستان مہنگائی کے طوفان میں گھر چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر و ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری علامہ ناظر نقوی نے ایس یو سی ٹنڈوالہ یار کے صدر پرویز سموں کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کو واضع پالیسی دیں، وزیراعظم کی جانب سے مڈٹرم الیکشن والی بات سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بھی اپنے وعدوں پر پوری اترتی نظر نہیں آرہی، سندھ میں پانی کا بڑا بحران ہے، پوچھڑی کے آبادگار پانی نہ ملنے کی وجہ سے بے حد پریشانی سے دوچار ہیں اور شگر ملیں تاحال بند پڑی ہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت نے آبادگاروں کو دیوار سے لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو کرپشن سے پاک چاہتے ہیں، تعلیم سمیت صحت اور دیگر محکموں میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید کہا کہ سندھ کے اسکول وڈیروں کی اوطاقیں اور گودام بنے ہوئے ہیں، ہسپتالوں میں دوائیاں میسر نہیں ہیں، ڈاکٹر لاپتہ ہیں، مگر عوام کی جانب سے کی جانے والی شکایتوں کے باوجود ان کرپشن مافیا کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کے سبب کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں، صنعت کار اپنی صنعتیں بند کرچکے ہیں، جس سے کئی غریب مزدور بیروزگار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح عوام مسائل میں گھری رہی تو ملک اور عوام کا کیا ہوگا، حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کے مفاد کے لئے پالیسی دیں، تاکہ عوام میں پائی جانے والی بےچینی کا خاتمہ ہوسکے۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر عزیز اللہ شاہ رضوی، ضلعی صدر پرویز سموں اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 765616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش