0
Thursday 13 Dec 2018 20:03

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، عالمی بینک

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، عالمی بینک
اسلام ٹائمز۔ عالمی بینک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 5 کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ہیں، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا جبکہ عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوگئے۔ عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق 21 کروڑ آبادی کے ملک میں 9 کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو بجلی میسر ہے لیکن 5 کروڑ پاکستانی تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بجلی بحران کی وجہ سے پاکستان کی معاشی شرح نمو 7 فیصد کم ہورہی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پاکستان کو سالانہ 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے اور عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کا پیداواری اور ترسیلی نطام ناقص ہوچکا ہے، بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونیوالی 14 فیصد گیس ضائع ہوجاتی ہے، ایک تہائی بجلی لائن لاسز کی نظر ہوجاتی ہے، بجلی کے شعبہ میں اصلاحات سے کاروباری برادری کو 8.4 ارب ڈالرز کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، بجلی کی مسلسل سپلائی پاکستان کی فی کس آمدن میں 35 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 766535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش