0
Saturday 15 Dec 2018 19:37

حکمرانوں نے ملک کو داخلی و خارجی محاذوں پر کمزور کردیا ہے، علامہ راشد محمود سومرو

حکمرانوں نے ملک کو داخلی و خارجی محاذوں پر کمزور کردیا ہے، علامہ راشد محمود سومرو
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو داخلی و خارجی محاذوں پر کمزور کردیا ہے، انڈوں والی سرکار نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، سندھ میں گیس کے بحران نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی اور ایم ایم اے ضلع جیکب آباد کے صدر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مولانا عبدالجبار رند، مولانا عابد ابڑو اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ راشد محمود سومرو نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی نااہلی 100 دنوں میں ہی قوم کے سامنے آگئی ہے، انڈوں اور مرغیوں سے معیشت کو مضبوط کرنے کی بات کرنے والوں نے ملک کی معیشت کو تباہی کے کنارے پر پہنچ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اقلیتی رکن رمیش کمار نے شراب کے خلاف قرارداد پیش کی تو مدینہ کی ریاست کی باتیں کرنے والوں کے ناپاک ارادے قوم کے سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتناع شراب آرڈیننس کا بل ایوان سے منظور نہ ہونا ایک سیاہ ترین وقوعہ ہے، ان اراکین اسمبلی اور پارٹیز کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، جو اراکین شراب کی لت سے بچنے بچانے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کرگئے آج قوم کے سامنے شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون سے چھیڑ چھاڑ کی کوشش کررہے ہیں، مگر جب تک اسمبلیوں میں علماء کرام موجود ہیں ایسی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 766850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش