0
Saturday 15 Dec 2018 21:31

جسکی نوکری 3 سال کی ہو اسے قومی فیصلے کرنیکا کیا حق، زیر التوا کیسز حل کریں، زرداری

جسکی نوکری 3 سال کی ہو اسے قومی فیصلے کرنیکا کیا حق، زیر التوا کیسز حل کریں، زرداری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جس کی نوکری کی مدت تین سال ہو، اسے قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع حیدرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر دینے کے وعدے کرنے والوں نے کراچی میں تجاوزات کے نام پر 5 لاکھ  لوگوں کو روزگار سے محروم کر دیا، یہ لوگ لائے گئے ہیں، ان سے کوئی کام نہیں ہو سکتا، انہیں مرغی انڈے کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی حکمران عوام کے مسائل نہیں سمجھ سکتے، میں غریب عوام کی تکلیف محسوس کرتا ہوں، ملک میں غیر ملکیوں کے بجائے مقامی سرمایہ کاروں کو مواقع فراہم کرنے چاہیئں، بیرونی سرمایہ کار ایک ڈالر لگا کر 10 ڈالر لے جاتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، جس کی نوکری کی مدت تین سال ہو، اسے قوم کے فیصلے کرنے کا کیا حق ہے، بڑی تعداد میں کیسز زیر التواء ہیں، اُن کو حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ کھیلنا نہیں آتا، مگر سیاست کر سکتا ہوں، سوات کو دہشتگردوں سے آزاد کروایا، ہم نے پہلے 100 دن میں مشرف کی چھٹی کی، اب وہ دبئی میں جاکر رو رہے ہیں، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا بھی پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہمیں اپنے مستقبل کیلئے آج کام کرنا ہے، پانی کے حصول کیلئے نئے طریقے لانے پڑیں گے، پورے سندھ میں پانی کی بڑی کمی ہے، سندھو دریا کو ہم نے سنبھالنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 766874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش