0
Sunday 16 Dec 2018 18:41

کراچی، بھتہ خوری کے الزام میں اورنگی ٹاؤن سے 3 ملزم گرفتار

کراچی، بھتہ خوری کے الزام میں اورنگی ٹاؤن سے 3 ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہرِ قائد میں بھتہ خوری کی نئی لہر اٹھنے کے بعد سندھ رینجرز حکام نے اورنگی ٹاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان نے مقامی تاجر سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ رینجرز نے بلال، امیر حمزہ اور محمد عرفان کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 میں تاجر نور عالم کے گھر میں 6 دسمبر کو 15 لاکھ روپے بھتے کی پرچی دی تھی۔ بعدازاں ملزمان نے بھتہ نہ دینے پر بذریعہ فون تاجر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی۔ مومن آباد پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 343، 384، 385، 386، 34 ، انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رینجرز کے مطابق ملزمان نے تاجر سے بذریعہ فون رابطہ جاری رکھا اور اتوار کو اسلحہ اور بارود مواد کے ہمراہ بھتہ وصول کرنے کے لئے آئے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز میں رینجرز حکام نے علاقے کے اولڈ سٹی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان اسلم اور ریاض حسین نامی بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ وار کے ایاز زہری اور وسعی اللہ لاکھو گروپ سے تھا۔ ملزمان کی جانب سے مہینے کے آغاز میں دبئی، افغانستان اور ایران کے نمبروں سے کال کی جاتی اور مطلوبہ رقم کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 767026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش