0
Saturday 22 Dec 2018 10:19

فرانس، پولیس نے اوور ٹائم نہ ملنے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی

فرانس، پولیس نے اوور ٹائم نہ ملنے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
اسلام ٹائمز۔ فرانس میں جاری یلو ویسٹ احتجاجی تحریک میں اب فرانسیسی پولیس بھی شامل ہو گئی ہے، پولیس اہلکاروں نے اوور ٹائم نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ایسوسی ایشن کے وزیر داخلہ کے ساتھ معاملات طے نہیں ہو سکے جس کے بعد اہلکاروں نے ہڑتال شروع کر دی۔ گزشتہ روز فرانسیسی پولیس اہلکاروں نے حکومت سے 2 کروڑ 48 لاکھ یورو اوور ٹائم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا جس کے پورا نہ ہونے پر اہلکاروں نے پولیس اسٹیشن بند کر دیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانس کے 70 فیصد عوام نے یلو ویسٹ احتجاجی تحریک کی حمایت کر دی ہے۔ ایک سروے رپورٹ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کی مقبولیت مئی 2017ء میں ان کے منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک کی نچلی ترین سطح 27 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اوڈوکسا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں بتایا گیا ہے کہ یلو ویسٹ تحریک کا احتجاج شروع ہونے کے ایک ماہ بعد سے اب تک فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ سروے میں 73فیصد فرانسیسی شہریوں نے میکخواں کے بارے میں منفی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ گزشتہ 5 ہفتوں سے جاری مظاہروں کے باعث فرانس کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچا ہے جبکہ مظاہرین نے کرسمس سڑکوں پر منانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 767982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش