0
Saturday 29 Dec 2018 23:50

عوام بہت جلد تحریک انصاف کا حساب برابر کرنیوالی ہے، وقار مہدی

عوام بہت جلد تحریک انصاف کا حساب برابر کرنیوالی ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے معائنہ ٹیم وقار مہدی نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے استعفیٰ کے مطالبے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس مطالبے کو مضحکہ خیز اور بلی کو خواب میں چیھچڑے نظر آنے کے مترادف قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزرا، سیاسی یتیم اور لاڈلے اپنے قد و وزن کے مطابق چھلانگیں لگائیں، کہیں انہیں لینے کے دینے نہ پڑ جائیں۔ اپنے بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ یکطرفہ الزامات کی بنیاد پر استعیفے نہیں دیئے جاتے، اگر تحریک انصاف ملک میں یہ رواج متعارف کروانا چاہتی ہے، تو اس کا آغاز بڑے شوق سے عمران خان نیازی، پرویز خٹک، وزیراعلیٰ محمود خان، علیم خان اور عاطف خان سے شروع کرے، جن کے خلاف الزامات زیادہ سنجیدہ ہیں اور نیب کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پیشیوں اور جمع کرائے گئے جوابات میں اسے مطئمن کرنے میں بھی ناکام ہو چکے ہیں۔

وقار مہدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پارٹی قیادت پر لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ اور یکطرفہ ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ پر لُڈیاں ڈالنے والے یاد رکھیں کہ مذکورہ رپورٹ کو ابھی ہلدی لگی ہے نہ پھٹکری، اور وہ تب لگیں گی کہ جب ہمارے وکلاء عدالتوں میں اس کا آپریشن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے جتنا کام اپنی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں کیا ہے، اتنا تحریک انصاف کی وفاقی و صوبائی حکومتیں پانچ سالوں میں بھی نہیں کرسکیں گی اور وہ اسی طرح ناکام ہونگیں، جس طرح سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی حکومت بری طرح  ناکام ثابت ہوئی۔ وقار مہدی نے کہا کہ تحریک انصاف کو جتنی ڈرامہ بازی کرنی ہے کرلے، لیکن مہنگائی و بیروزگاری کی ماری عوام بہت جلد ان کا حساب برابر کرنے والی ہے، اسکے بعد پوری تحریک انصاف باجماعت چیخیں ماری گی اور کوئی انکے آنسو پوچھنے والا بھی نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 769261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش