0
Sunday 30 Dec 2018 18:47

زرداری صاحب ”گیم از اوور“، سندھ میں اب کرپشن اور ظلم کا نظام نہیں چلے گا، علی زیدی

زرداری صاحب ”گیم از اوور“، سندھ میں اب کرپشن اور ظلم کا نظام نہیں چلے گا، علی زیدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ سندھ میں اب کرپشن اور ظلم کا نظام نہیں چلے گا، زرداری صاحب ”گیم از اوور“، وزیراعظم نیب کے معاملات میں مداخلت نہیں کررہے، آصف زرداری پر تمام مقدمات نواز شریف کے دور میں بنے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد سمجھ آئی ہے کہ یہ لوگ اتنے پریشان کیوں ہوجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پھل فروشوں کے اکاﺅنٹس سے کروڑوں روپے نکل رہے ہیں، نواز شریف کے خلاف جے آئی ٹی پر بلاول بھٹو زرداری نے استعفے کا مطالبہ کیا تھا لیکن آصف زردری ٹوپیاں پہن کر تماشہ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے دست راست مشتاق احمد کے اکاﺅنٹ میں اربوں روپے کیسے آئے؟ نیب آزاد ادارہ ہے اور آزادانہ کام کرتا رہے گا، چوروں کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے، ان سے سوال پوچھاجائے تو سٹیبلشمنٹ کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ جے آئی ٹی میں سب کچھ آچکا ہے، عوام اب بیوقوف نہیں بنیں گے، پیپلز پارٹی کے جلسے کرانے والے اس سے جان چھڑانے کا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”آصف زرداری صاحب گیم از اوور“، پیپلز پارٹی اب استعفے کیوں نہیں مانگ رہی، سب کچھ عیاں ہوچکا ہے، یہ اپنے ایم پی ایز کو کنٹرول کرسکتے ہیں تو کریں جو روز ہمیں فون کررہے ہیں کہ ہماری جان چھڑاﺅ، اب ان لوگوں کو امید کی کرن نظر آئی ہے جو ڈرے ہوئے تھے، میں ان لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، آپ کھل کر سامنے آئیں، سندھ میں کرپشن اور ظلم کا نظام نہیں چلے گا۔
خبر کا کوڈ : 769367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش