0
Monday 31 Dec 2018 23:11

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آج نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کراچی میں نئے سال کے موقع پر دو روز کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے رابطہ کرکے انہیں نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے، ساتھ ہی پولیس کو ہدایت دے دی ہے کہ عوام کو نہ روکا جائے۔ مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ سمجھدار ہیں اور نہ ان میں کوئی میچوریٹی ہے، یہ لوگ گورنر راج کی بات کر رہے تھے لیکن اب مکر گئے۔
خبر کا کوڈ : 769572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش