0
Tuesday 1 Jan 2019 12:34

نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

نوشہرہ میں 9 سالہ مناہل سے زیادتی اور قتل کا مرکزی ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے نوشہرہ میں 9 سالہ بچی مناہل کے ساتھ زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کی گئی 9 سالہ بچی مناہل کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 21 سال کے ملزم یاسر کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچی کے جنازے میں بھی شریک ہوا، یاسر بچی کے والد کا دوست ہے اور مناہل کو کپڑے دینے کے بہانے لے گیا تھا۔ ڈی آئی جی مردان کے مطابق 27 دسمبر کو مناہل کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی گئی تھی، اگلے روز مناہل کی لاش قبرستان سے ملی۔

محمد علی خان نے بتایا کہ قتل ہونے والی بچی کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں 200 سے زائد افراد کے خون کے نمونے حاصل کئے گئے۔ واضح رہے کہ نوشہرہ میں 4 روز قبل گھر سے قرآن پڑھنے کیلئے جانے والی معصوم بچی مناہل کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا اور عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ 5 روز قبل ایبٹ آباد کے حویلیاں تھانے کی حدود میں پانچ سالہ فریال کو درندگی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا، تاہم اس کا قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 769608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش