0
Saturday 5 Jan 2019 03:21

وزیراعلیٰ سندھ اپنی نشست سے مستعفی ہوں اور دوبارہ الیکشن کرا کر دیکھ لیں، علی زیدی کا چیلنج

وزیراعلیٰ سندھ اپنی نشست سے مستعفی ہوں اور دوبارہ الیکشن کرا کر دیکھ لیں، علی زیدی کا چیلنج
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چیلنج دیا ہے کہ وہ اپنی نشست سے مستعفی ہوں اور دوبارہ الیکشن کرا کر دیکھ لیں، سندھ میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنایا جارہا، خرم شیر زمان پر الزام عائد کیا گیا تو اس کا ردعمل سامنے آیا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو چیلنج دیا ہے کہ آپ ہمت کرکے استعفیٰ دیں اور دوبارہ الیکشن کرا کے دیکھ لیں، جو نام جے آئی ٹی نے دیئے وہ ہی ای سی ایل میں ڈالے گئے، مذکورہ افراد مقدمات کا سامنا کریں اور اپنا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوا لیں۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آصف زرداری کے نیویارک فلیٹس سے متعلق ہمیں بھی کالز موصول ہوئیں، محمد اقبال نامی شخص نے نیویارک میں واقع پینٹ ہاؤس 12 مارچ2007ء کو 50 فیصد مورگیج پر خریدا تھا۔ انہوں نے کہاکہ فلیٹ نمبر ایف 37 کا بل آصف زرداری کے نام پر آتا ہے، اگر اپارٹمنٹ سابق صدر کی زیر ملکیت نہیں تو پھر ٹیکس بل کا ان کے نام پر آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپارٹمنٹ کی پاور آف اٹارنی مہرین شاہ کے نام پر بنوائی ہوئی ہے، پینٹ ہاؤس اور اپارٹمنٹ 37 ایف پر 73 ہزار ڈالر واجب الادا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 770269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش