0
Wednesday 9 Jan 2019 08:46

امریکا کی جانب سے غلط اندازوں پر شروع کی گئی جنگیں باوقار انداز میں ختم ہوں گی، ٹرمپ

امریکا کی جانب سے غلط اندازوں پر شروع کی گئی جنگیں باوقار انداز میں ختم ہوں گی، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے غلط اندازوں پر شروع کی گئی جنگیں باوقار انداز میں ختم ہوں گی۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر پیغام میں مزید کہا کہ غلط اندازوں پر کئی برس پہلے شروع کی گئی نہ ختم ہونے والی جنگیں اور وہ جنگیں جن کے لیے امریکا سے فائدہ اٹھانے والے امیر ممالک انتہائی قلیل فوجی یا مالی امداد دیتے ہیں، یہ جنگیں باوقار انداز میں ختم ہوں گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے، دیوار سرحدی سیکیورٹی کے لیے لازمی ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس سے ٹیلی وژن پر امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی دیوار کی تعمیر کے لیے 5 اعشاریہ 7 ارب ڈالر درکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سینیٹر چک شومر اور دیگر ڈیموکریٹس ماضی میں دیوار کی حمایت کرتے رہے ہیں، میرے صدر بنتے ہی انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹ نے بارڈر سیکیورٹی کےلیے فنڈ کی منظوری نہ دی تو حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہے گا، کانگریسی رہنماؤں کو مذاکرات کے لیے وائٹ ہاؤس بلایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ قانونی طور پر امریکا آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی سرحد سے امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ ہوتی ہے، غیر قانونی طور پر امریکا آنے والے ہزاروں امریکیوں کو قتل کر چکے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ میری انتظامیہ نے کانگریس کو میکسیکو بارڈر کو محفوظ بنانے کےلیے تفصیلی تجاویز دی تھیں، یہ تجاویز امریکا کو ہمیشہ سے زیادہ محفوظ بنا سکتی ہیں۔ ٹرمپ کے خطاب پر اپوزیشن ڈیمو کریٹ نے تنقید کی ہے، ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو امریکی ٹیکس گزاروں کا پیسہ دیوار کی تعمیر پر خرچ کرنے کا خبط سوار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عورتیں اور بچے سیکیورٹی خطرہ نہیں، یہ انسانی چیلنج ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ شٹ ڈاؤن مہینوں بھی جاری رکھ سکتا ہوں جو درست نہیں۔

 
خبر کا کوڈ : 771038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش