0
Wednesday 9 Jan 2019 12:27

قائد اعظم یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط

قائد اعظم یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے درمیان تعاون کی یادداشت پر دستخط
اسلام ٹائمز۔ قائد اعظم یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے مابین تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوگئے، ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب وائس چانسلر آفس قائد اعظم یونیورسٹی میں ہوئی، جس میں جامعہ بلتستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر نعیم، رجسٹرار ڈاکٹر ارشاد علی اور ڈائریکٹر اکیڈمکس موجود تھے۔ جامعہ بلتستان کے وی سی ڈاکٹر نعیم نے اس موقع پر کہا کہ بلتستان کی نوخیز یونیورسٹی کو ملک کی مایہ ناز جامعہ سے رہنمائی اور تعاون اعزاز کی بات ہے، یادداشت بلتستان یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کو قائد اعظم یونیورسٹی کے ماڈل پر بنانے میں مددگار ہوگی، جامعہ قائد اعظم کے وی سی ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ بلتستان کے امن و آشتی کی مثال کو ملک کے دیگر حصوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے بچوں میں استعداد کی کمی نہیں، وہاں وسائل بھی بہت ہیں، بلتستان یونیورسٹی ان تمام قدرتی اور انسانی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے بہترین ادارہ ہے، جس کے ساتھ تعاون دونوں جامعات کیلئے مفید ثابت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 771161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش