0
Wednesday 9 Jan 2019 21:58

ملتان، جنرل بس سٹینڈ پر شیلٹر ہومز کا افتتاح، بے گھر افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ملتان، جنرل بس سٹینڈ پر شیلٹر ہومز کا افتتاح، بے گھر افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے بے گھر اور مسافر شہریوں کیلئے جنرل بس سٹینڈ پر شیلٹر ہومز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، اس سلسلے میں جنرل بس اسٹینڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے فیتہ کاٹ کر 150 افراد کی گنجائش پر محیط دیدہ زیب شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، ایم پی ایز محمد ندیم قریشی، ظہیرالدین خان علیزئی، ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ، میاں جمیل احمد، حسن خان علیزئی، محسن جنجوعہ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندے بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے شیلٹر ہومز کا دورہ کیا اور رہائش پذیر بے گھر افراد سے ملاقات کی، ڈپٹی کمشنر نے اراکین اسمبلی کے ہمراہ بے گھر افراد کے ساتھ شیلٹر ہوم میں کھانا کھایا اور انتظامات بھی چیک کئے۔

اس موقع پر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق بے گھر افراد کو تحفظ دینے کیلئے ملتان میں جنوبی پنجاب کا پہلا شیلٹر ہوم مکمل فعال کر دیا گیا ہے، جس میں بیک وقت 150 سے زائد افراد کے طعام و قیام کی سہولت فراہم کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ریلوے اسٹیشن اور قلعہ کہنہ قاسم باغ کے احاطے میں 2 مزید شیلٹر ہوم قائم کیے جائیں گئے، تاکہ غریب اور بے گھر افراد کو سردیوں میں چھت فراہم کی جا سکے، مدثر ریاض ملک کہا کہ شیلٹر ہوم میں بے گھر بچوں اور خواتین کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر شیلٹر ہومز میں رہائش اختیار کرنے والے ہر شخص کی باقاعدہ شناخت کے بعد رجسٹریشن کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 771193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش