0
Thursday 10 Jan 2019 18:36

مردان، 6 سالہ شپ نور کے قاتل کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا

مردان، 6 سالہ شپ نور کے قاتل کو 2 مرتبہ عمر قید کی سزا
اسلام ٹائز۔ مردان کی عدالت نے 6 سالہ شپ نور کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ مردان پولیس کے مطابق طاہر اور وسیم نامی ملزمان نے 14 مارچ 2016ء کو لوند خوڑ علاقے سے 6 سالہ شپ نور کو اغواء کے بعد اسے قتل کردیا تھا جس کی بوری بند لاش علاقے کے مقامی لوگوں کو ملی تھی۔  شپ نور کے خاندان کی جانب سے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد 2 ملزمان گرفتار کئے گئے دوران تفتیش جنہوں نے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔ مردان کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں ملزم طاہر کو دو مرتبہ عمر قید اور دو لاکھ روپے جارمانہ جبکہ ملزم قسیم کو 30 سال قید اور 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 771350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش