0
Saturday 12 Jan 2019 18:30

پشاور میں کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کرنے والے 6 سٹہ باز گرفتار

پشاور میں کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کرنے والے 6 سٹہ باز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس نے چھاپہ مار کر 6 سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس سٹیشن بھانہ ماڑی پشاور کے سٹیشن ہاؤس آفیسر واجد علی خان کو اطلاع ملی کہ چونگی چوک میں سٹہ بازوں کی طرف سے کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کی جا رہی ہے، چنانچہ اس اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کرنے والے چھ سٹہ بازوں رضا خان، ایران اللہ، عالم زیب، جہانگیر، احسان اللہ اور آصف کو سٹہ بازی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، اس دوران سٹہ بازوں کے قبضہ سے ہزاروں روپے کی رقم اور انعامی بانڈز برآمد کرلئے جبکہ ایک سٹہ باز ایران اللہ سے 30 بور پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 771717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش