0
Tuesday 7 Jun 2011 12:42

امریکا ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرے، استعمال خود کریں گے، پاکستان میں امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، رحمان ملک

امریکا ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرے، استعمال خود کریں گے، پاکستان میں امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے، رحمان ملک
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ ہم ڈرون حملوں کو اچھا نہیں سمجھتے، امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کی جائے، شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ مناسب وقت پر خود کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ الیاس کشمیری کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ مناسب وقت پر خود کرینگے ۔انھوں نے کہا کہ القاعدہ اور طالبان ہمارے دوست نہیں،یہ پاکستان کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔ افغانستان سے دہشتگرد اسلحہ کے ساتھ پاکستان آتے ہیں اور تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہوتے ہیں، افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ پاکستان کے وقت اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ پی این ایس مہران پر حملے کی تحقیقات پر بریفنگ آج دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 77348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش