0
Tuesday 22 Jan 2019 17:55

پاراچنار، حیدری بلڈ بینک کے نئے کابینہ کی حلف برداری، ڈی سی کرم کی شرکت

پاراچنار، حیدری بلڈ بینک کے نئے کابینہ کی حلف برداری، ڈی سی کرم کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ آج پاراچنار حیدری بلڈ بینک کے نئے کابینہ نے ڈپٹی کمشنر جناب محمد زبیر صاحب سے حلف اٹھوایا۔ ڈی سی کرم محمد زبیر صاحب آج کے مہمان خصوصی بھی تھے اور ساتھ عمائدین، صحافی حضرات، بلڈ ڈونرز اور فاؤڈنگ ڈونرز کی اکثریت بھی موجود تھی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کے بعد بلڈ ڈونرز اور محنتی اراکین میں کارکردگی کی بنیاد پر توصیفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گیے۔ پروگرام کو آگے لے جاتے ہوئے جنرل سیکرٹری اسسٹنٹ پروفیسر لیاقت حسین نے 24 سالہ مختصر رپورٹ پیش کیا اور مہمان خصوصی کو ادارے کی مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد چیف کوارڈینٹر سید نجات حسین نے سپاس نامہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی ڈی سی کرم نے بڑے پر مغز الفاظ میں ادرے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 2 سپاہی، 2 خاکروب، سولر پلانٹ نصب کرنے اور تھلیسیمیا مریض بچوں کو خصوصی گرانٹ دلانے کا وعدہ کیا۔ اس کے بعد چیرمین جناب صادق علی ہزارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین صاحب نے اختتامی دعا خیر سے اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 773569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش