3
0
Tuesday 29 Jan 2019 13:35

پشاور میں 100 بیڈز پر مشتمل ڈرگ بحالی سنٹر کا افتتاح

پشاور میں 100 بیڈز پر مشتمل ڈرگ بحالی سنٹر کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا آئس ڈرگ بحالی مرکز ہے جہاں تمام سہولیات ایک چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ آئس ڈرگ سنٹر ابتدائی طور پر 100 بیڈز پر مشتمل ہے، مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کیلئے فارمیسی بھی قائم کی گئی ہے۔ مریضوں کو خوراک اور رہائش کی بھی مفت سہولت میسر ہوگی۔ نشے کے عادی افراد کو معزز اور ذمہ دار شہری بنانے کیلئے سنٹر میں مختلف قسم کی فنی تربیت کا اہتمام بھی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی محمود خان نے ڈرگ بحالی سنٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسے منفرد مرکز کا افتتاح کر رہے ہیں، جہاں نشے کے عادی مریضوں کو ایک چھت کے نیچے علاج معالجے سمیت تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو متعدد قانونی، اصلاحی، سماجی اور فلاحی اقدامات میں سبقت لے جانے کا اعزاز حاصل ہے۔

صوبائی حکومت نے اپنے اس اعزاز کو برقرار رکھتے ہوئے آج ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی مریضوں کے علاج معالجے اور بحالی کے مراحل کیلئے علیحدہ پورشن بنایا گیا ہے اور ابتدائی سکریننگ کیلئے معیاری آلات سے آراستہ جدید لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ سنٹر میں داخل شدہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوالیفائیڈ اور پروفیشنل سٹاف مہیا کیا جائے گا جس میں ڈاکٹرز، نرسز، لیب ٹیکنیشن، فارماسسٹس اور سائیکالوجسٹ شامل ہیں۔ محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نشے کے عادی افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہیں اسلئے ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرے کے دیگر طبقات کی طرح یہ طبقہ بھی ہماری بھر پور توجہ کا مستحق ہے۔ ہم معاشرے میں آئس اور دیگر ڈرگز کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں اور اس کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ نشے کے عادی افراد اپنی غفلت، نا سمجھی، تربیت کے فقدان یا کسی بھی وجہ سے اس جان لیوا سرگرمی میں ملوث ہو جاتے ہیں اور زندگی کے دہارے سے رفتہ رفتہ میلوں دور چلے جاتے ہیں۔ اسلئے یہ حکومت اور فلاحی اداروں کی خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 774953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عبدالغفارخان
Pakistan
بے حد خوشی ہوئی کہ ہمارے سماج اور معاشرے کو ایک نئی زندگی مل رہی ہے، ایسے اقدامات کے ہم بےحد مشکور و ممنون ہیں کہ ریاست نشے میں مبتلا مریضوں کو نئی زندگی میسر کرتی ہے اور احساس بھی کرتی ہے کہ کوئی جانور واپس انسان بن جائے اور اپنی آنے والے نسل کو تباہی سے بچائے۔ شکریہ
Pakistan
پتہ ایڈریس بتا دیں۔
Pakistan
پتہ ایڈریس درج کریں، کہاں ہے یہ مرکز پشاور میں، اگر کسی کو اس کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
ہماری پیشکش