0
Thursday 31 Jan 2019 13:45

قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونگے

قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونگے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس کی جانب سے ضم شدہ قبائلی علاقوں میں تاریخ میں پہلی بار شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے اور اس مقصد کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکار ہر علاقے میں موبائل کیمپ لگائے گی۔ ایس ایس پی ٹریفک کاشف ذوالفقار نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈارئیونگ لائسنس کے اجراء کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور ایک اسپیشل ٹیم بھی تیار ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عوام کی آسانی کے لئے انکو گھر کی دہلیز پر ہی موبائیل وین کے ذریعے ڈررائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ فاٹا پولیسنگ کے تحت جو قوانین صوبے میں لاگو ہوتے ہیں وہ تمام قوانین ضم شدہ قبائلی علاقوں میں بھی نافذالعمل ہوں گے۔ قبائلی عوام کیلئے ڈارئیونگ لائسنس کا اجراء ان کا حق ہے جو ان کو ملے گا۔ فاٹا اضلاع میں پولیس نظام فعال ہونے کے بعد وہاں پولیس فورس کی بھرتی، ٹریفک نظام اور ٹریفک قوانین بھی لاگو ہوں گے۔ پشاور ٹریفک حکام کی جانب سے ضلع خیبر کے قریب حیات آباد میں بھی شہریوں کی سہولت کیلئے کاونٹر بنایا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہت جلد خیبر اور دیگر قبائلی اضلاع میں وارڈنز کے ذریعے ٹریفک قوانین سے متعلق تربیت دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
خبر کا کوڈ : 775298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش