0
Thursday 31 Jan 2019 16:44

حکومت سندھ نے کے ایم سی کی عرضی منظور کرلی، کراچی سے تجاوزات کا ملبہ اٹھنے کا امکان

حکومت سندھ نے کے ایم سی کی عرضی منظور کرلی، کراچی سے تجاوزات کا ملبہ اٹھنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کے ایم سی کی عرضی منظور کرلی ہے، جس کے بعد شہر قائد میں پڑا ہوا ٹنوں تجاوزات کا ملبہ اٹھائے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کے ایم سی کی جانب سے حکومت سندھ کو عرضی بھیجی گئی تھی کہ ملبہ اٹھانے کے لئے 20 کروڑ روپے کی رقم درکار ہے۔ حکومت سندھ نے کے ایم سی کی سمری منظور کرلی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے فنڈز بھی جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا کہ حکومت سندھ کے منظور کردہ فنڈز سے تجاوزات کا ملبہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھوں کی مرمت بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ کے ایم سی کے زیر انتظام ملبہ اٹھانے کے کام کی نگرانی بھی کرے گا۔

انسداد تجاوزات مہم کے دوران کراچی میں متعدد عمارات توڑی گئیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، اس ڈھیر کی وجہ سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے بلکہ جابجا گندگی کے بھی ڈھیر لگ گئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی بارش کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے اور اس بات کے بھی خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ اگر فوری طور پر ملبے کو نہ اٹھایا جائے گا تو وہ جراثیم کی افزائش کا بہترین ذریعہ بن جائے گا۔ ملک میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ہر سال ڈینگی کے خطرات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق اس سے صرف حفاظتی تدابیر اختیار کرکے ہی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 775343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش