0
Friday 1 Feb 2019 12:01

ضلع کرم، بلوچستان میں شہید ہونے والے اہلکار کی تجہیز و تدفین

ضلع کرم، بلوچستان میں شہید ہونے والے اہلکار کی تجہیز و تدفین
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان لورالائی میں ضلع کرم کے شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انکے آبائی گاؤں میں دفن کردیا گیا۔ شہید کا تعلق سنٹرل کرم کے علاقہ ترنگولی سنڈغر مسوزئی سے تھا۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز اور حکام کے اعلٰی عہدیداروں کے علاوہ کافی لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید سپاہی زمان نے بڑی بہادری سے ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے جان دی ہے، ہمیں ان پہ فخر ہے، مسوزئی جیسے پسماندہ علاقے کے سپوت نے بلوچستان میں اپنی شہادت سے علاقے کا نام فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ اس تکلیف دہ گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر نے شہید کے ورثاء کے ساتھ ملاقات کے دوران انکے ساتھ ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شہید کے ورثاء میں ایک بیوہ اور ایک 8 سالہ بیٹا شامل ہے۔ شہید کے بھائی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملک خدادا پاکستان کے لئے ہم اس سے بڑی قربانی کے لئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں، اور ہم اس پر فخر کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ شہید کی تدفین کے وقت سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے شہید کو آخری سلامی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 775465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش