0
Friday 1 Feb 2019 15:27

اسکردو، سخت سردی اور آکسیجن کی کمی کے باعث 25 ہزار مچھلیاں مرگئیں

اسکردو، سخت سردی اور آکسیجن کی کمی کے باعث 25 ہزار مچھلیاں مرگئیں
اسلام ٹائمز۔ اسکردو جربہ ژھو میں قائم فیشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے بنائے گئے ٹراوٹ فش فارم میں شدید سردی اور حکومتی عدم تعاون کی وجہ سے لاکھوں مالیت کی مچھلیاں مرنے لگی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شگر جربہ ژھو ٹراوٹ فش فارم کے انچارج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے گزشتہ سالوں میں کروڑوں کی مالیت کے فش فارم بنایا گیا تھا اور اس میں تقریباً ایک لاکھ مچھلیاں موجود تھیں۔ اس وقت شدید سردی اور آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے تقریبا اب تک 25 ہزار مچھلیاں مرچکی ہیں جبکہ باقی 75 ہزار مچھلیوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ اگر شگر اور اسکردو انتظامیہ کے سربراہان تعاون کرتے اور فارم میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بناتے تو مچھلیاں بچ سکتی تھیں۔ اب بھی بروقت بجلی نہ ملے تو باقی مچھلیاں بھی مرسکتی ہیں۔ انچارج شگر فش فارم محمد علی نے کمشنر بلتستان حمزہ سالک اور دیگر اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قومی نوعیت کے اہم منصوبے کو کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
خبر کا کوڈ : 775498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش