0
Saturday 2 Feb 2019 11:00

مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش قاتلانہ حملے میں محفوظ

مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش قاتلانہ حملے میں محفوظ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش پر پشاور کے پوش علاقے میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشیر تعلیم شامی روڈ پر جارہے تھے جہاں ججز کالونی کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی پی پشاور قاضی جمیل موقع پر موجود ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب مشیر تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضیاء اللہ بنگش خیریت سے ہیں اور اپنے گھر پر موجود ہیں۔ ادھر پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے پر چار صوبائی وزراء انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے پاس پہنچ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 775642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش