0
Wednesday 8 Jun 2011 18:25

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری، ایک مزید مومن شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری، ایک مزید مومن شہید
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کر کے جلد ساز کو شہید کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں صبح 10:30 پر گلی خاور والی میں ایک نامعلوم پیدل مسلح دہشت گرد نے فائرنگ کر کے جلدساز غلام محمد سکنہ محلہ جوگیانوالا کو شہید کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد موقعہ واردات سے فرار ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ شہید کی عمر 50 سال تھی  شہید کی نمازجنازہ آج شام امامیہ مسجد گھاس منڈی میں ادا کی جاے گی۔
یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ چار سال سے شیعہ نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، لیکن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کبھی بھی سنجیدگی سے اس سلسلے کو بند کروانے کی کوشش نہیں کی۔ جو دہشت گرد گرفتار ہوتے ہیں وہ بے حس عدالتوں سے بری ہو کر دوبارہ قتل و غارت کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 77573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش