0
Sunday 3 Feb 2019 15:40

کشمیر پر پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے، شاہ محمود قریشی

کشمیر پر پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ کل برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور جبر استبداد کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے، کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے دفتر (اوایچ سی ایچ آر) اور برطانوی پارلیمانی گروپ کی حالیہ رپورٹس نے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 775910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش