0
Monday 4 Feb 2019 01:46

مدینہ کی ریاست کے دعویداروں نے مکہ مدینہ جانے کو بھی مہنگا کردیا ہے، شاہ عبدالحق قادری

مدینہ کی ریاست کے دعویداروں نے مکہ مدینہ جانے کو بھی مہنگا کردیا ہے، شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ حکومت نے حج پالیسی میں عوام کو ریلیف نہ دیکر مایوس کیا، اخراجات میں ہوشربا اضافے سے متوسط طبقہ حج سے محروم رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں نے مکہ اور مدینہ جانے کو بھی مہنگا کردیا ہے، تحریک انصاف کی پہلی حکومت نے حج کے اخراجات میں تقریباً دوگنا اضافہ کردیا ہے، حج سبسڈی کے حوالے سے وفاقی وزیر مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو یکسر نظر انداز کرنا غیر مناسب ہے۔ شاہ عبدالحق نے اپنے بیان میں کہا کہ سینماؤں کی بحالی پر اربوں روپے خرچ کرنے کا اعلان کرنے والی حکومت کے پاس عازمین حج کیلئے کوئی رعایت نہیں؟ حکومتی ترجمان کہتے ہیں کہ ریاست مدینہ کا کام مفت حج کرانا نہیں، لیکن موصوف یہ تو بتا دیں کہ مفت حج کون کون کرتا ہے؟ ہمارے پڑوسی ممالک افغانستان، بھارت، ایران اور بنگلہ دیش میں حج اخراجات پاکستان سے کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، موجودہ حکومت سے عوام کو بڑی توقعات تھیں کہ حج جیسی عبادت پر رعایت ملے گی، مگر یک مشت ڈیڑھ لاکھ سے زائد کے اضافے سے عوام شدید پریشان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 775971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش