0
Wednesday 6 Feb 2019 10:12

یوم یکجہتی کشمیر، مزاحمتی جماعتوں کا پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ

یوم یکجہتی کشمیر، مزاحمتی جماعتوں کا پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک مزاحمت، پیپلز لیگ، مسلم لیگ، تحریک کشمیر، لبریشن فرنٹ (آر)، سالویشن مومنٹ، ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ، مسلم کانفرنس، محاذ آزادی، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس، تحریک استقلال، تحریک استقامت اور ینگ مینز لیگ نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مزاحمتی جماعتوں کے مطابق جموں کشمیر کے حق خودارادیت کی بحالی کے تعلق سے پاکستان کی قربانیاں اور کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں اور کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اہم فریق کی حیثیت سے پاکستان نے روز اول سے ہی اس مسئلہ کو کشمیری عوام کی سیاسی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی خاطر کشمیری عوام کی جدوجہد کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت میں کوئی کمی روا نہیں رکھی بلکہ اس کے نتیجہ میں بھارتی اعتراضات اور اختلافات کے باوجود اپنے موقف پر قائم رہا۔ جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے علیل چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے یوم یکجہتی کشمیر منانے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ : 776396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش