0
Sunday 10 Feb 2019 12:12

بھکر، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، لڑکی جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

بھکر، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، لڑکی جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی
اسلام ٹائمز۔ بھکر میں پنجگرائیں روڈ پر نہر کالونی کے سامنے تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں بیٹی جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹا شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھکر سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے پنجگرائیں روڈ پر نہر کالونی کے سامنے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 12 سالہ عطیہ دم توڑ گئی، جبکہ 10 سالہ عبداللہ اور ان کا والد خورشید شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد 10 سالہ عبداللہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر منتقل کردیا گیا۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی۔
خبر کا کوڈ : 777172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش