0
Thursday 9 Jun 2011 10:51

پشاور، متنی بازار میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق،5 افراد زخمی

پشاور، متنی بازار میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق،5 افراد زخمی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے متنی بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشن اعجاز خان کے مطابق دھماکا امن لشکر کی گاڑی کے قریب ہوا جس سے گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے، جنہیں تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ان میں سے چار افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسے جبکہ ایک شخص ابتدائی طبی امداد کے دوران زندگی کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق بم سڑک کنارے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر نصب تھا۔ اس سے قبل پانچ روز پہلے بھی ایک مسافر بس میں دھماکا ہوا تھا جس سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ متنی بازار پشاور کا مضافاتی علاقہ ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی اسی مقام پر دھماکہ کیا گیا تھا، دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم دھماکے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے امدادی کارکنوں کے ساتھ مل کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جائے حادثہ سے شواہد اکھٹا کرنے کے لئے پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ : 77726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش