0
Wednesday 13 Feb 2019 23:24

کراچی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ رک نہ سکا

کراچی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ رک نہ سکا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ رک نہ سکا۔ سپریم کورٹ کو احکامات روندتے ہوئے ضلع ملیر میں غیرقانونی رہائشی منصوبوں میں ناجائز تعمیرات کو روکنے کے بجائے بلدیاتی اداروں ان منصوبوں پر سرکاری وسائل خرچ کرنے، ضلع ملیر کی پینتالیس غیرقانونی رہائشی منصوبوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کراچی کے حدود ملیر کے دیہی علاقوں کے اطراف غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے ذریعے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، مختیار کار سب ڈویژن مراد میمن گوٹھ ضلع ملیر کی جاری کردہ فہرست میں 45 غیرقانونی رہائشی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ان سوسائٹیز میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے ترقیاتی کام بھی کروائے جا رہے ہیں، اہم شخصیات کی سرپرستی اور سیاسی اثرورسوخ کی بنا پر ان غیرقانونی رہائشی منصوبوں میں ناجائز تعمیرات کو روکنے کیلئے کاروائی نہیں جا رہی۔
خبر کا کوڈ : 777869
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش