0
Saturday 16 Feb 2019 02:52

علامہ ناصر عباس جعفری کا وزیراعظم سے متنازعہ نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ

علامہ ناصر عباس جعفری کا وزیراعظم سے متنازعہ نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اولادوں “ملت جعفریہ“ کی تذلیل ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان فوری طور پہ اس شرمناک نوٹیفکیشن کے اجراء میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی اقدام کرتے ہوئے اس نوٹیفکیشن کو واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے قیام پاکستان سے لیکر اب تلک اپنے ہزاروں پیاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، لیکن ملکی سلامتی اور قومی مفاد پر آنچ نہیں آنے دی، انصاف کے نام پر قائم حکومت کی جانب سے بزرگ علماء بشمول مولانا مرزا یوسف حسین پر ایف آئی آر کا اندراج اور ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے فعال افراد کی گرفتاری قابل مذمت عمل ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کراچی میں مجلس وحدت مسلمین اور ملک بھر میں ملت کی نمائندہ طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن و دیگر قومی اداروں کے دفاتر پر چھاپے اور جوانوں کی بےدریغ گرفتاری کے سلسلے کو فی الفور روکا جائے۔ وزیراعظم عمران خان ان انتقامی کارروائیوں اور شیعہ دشمن اقدامات کا فوری نوٹس لیں، تاکہ ملت تشیع میں پائی جانے والی بےچینی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 778221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش