0
Sunday 17 Feb 2019 11:13

یمنی مسلمانوں کے خون میں بن سلمان کا ہاتھ رنگین ہے، موسیٰ علی

یمنی مسلمانوں کے خون میں بن سلمان کا ہاتھ رنگین ہے، موسیٰ علی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر موسیٰ علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بن سلمان جیسے ظالم شخص کی پاکستان آمد کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کی آواز کو دبانے کی کوشش بدترین آمرانہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کی مخالفت کرنا نہ صرف جمہوری اقدار کے عین مطابق ہے بلکہ اس سے قوم کی درست جہت کا تعین ہوتا ہے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ جمہوریت کا نعرہ لگانے والی موجودہ حکومت نے بن سلمان کی آمد پر اپنے ہی شہریوں اور طالب علم پر جس طرح کے مظالم ڈھائے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ موسیٰ علی نے کہا کہ پاکستان کو فرقہ واریت اور دہشتگردی کی دلدل میں پھنسانے والے دراصل یہی سعودی حکمران ہیں جو ہمیشہ امریکہ اور اسرائیلی نیابتی جنگ لڑتے ہیں۔ ان حکمرانوں سے کبھی اتحاد امت اور مسلمانوں کے لیے اقدام نہیں اٹھایا جاتا۔ بن سلمان خاشقجی قتل کیس کے بعد عالمی عدالت سے مجرم قرار پایا ہے، ایسے مجرم کا جس شان کے ساتھ استقبال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی شرمناک عمل ہے۔ اسی طرح یمن میں بے گناہوں کے خون میں بن سلمان کا ہاتھ رنگین ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ملک کے تمام شہریوں کو آزادی رائے کا موقع دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 778457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش