0
Tuesday 19 Feb 2019 20:59

پلوامہ حملے میں بھارت خود ملوث ہے، ضیاء عباس

پلوامہ حملے میں بھارت خود ملوث ہے، ضیاء عباس
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ میں بھارت خود ملوث ہے، اس واقعہ کی آڑ میں مودی سرکار نے پاکستان کے خلاف کوئی مہم جوئی کی کوشش کی، تو بھارت سمجھ لے کہ اسے پاکستان کی جانب سے ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ پاکستان کی طرف دیکھنا بھی بھول جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں ضیاء عباس نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت اور اس کی بزدل فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پُرامن تحریک کو کچلنے کیلئے بھارت معصوم کشمیری عوام پر طاقت کا استعمال کر رہا ہے، لیکن بھارت یاد رکھے کہ ظلم کرنے والے مٹ جاتے ہیں، لیکن حق کی آواز بلند کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

ضیا عباس نے مزید کہا کہ پلوامہ حملہ مودی حکومت نے اس لئے کروایا ہے کہ وہ انتخابات سے قبل بھارتی عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارت کو انتہاپسند ہندوؤں اور دہشت گردوں کی اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے، جہاں اقلیتں غیر محفوظ ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم فی الفور بند کرائے۔
خبر کا کوڈ : 778861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش