0
Wednesday 20 Feb 2019 10:59

پی ٹی آئی کی 18 شخصیات کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

پی ٹی آئی کی 18 شخصیات کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 18 شخصیات کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں وزارت اطلاعات پنجاب کے اعلامیئے کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 18 شخصیات کو صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں دس وزراء، تین مشیر، ایک رکن قومی اسمبلی اور تین دیگر افراد شامل ہیں۔ صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، وزیر ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، وزیر تعلیم مراد راس کے نام بھی ان افراد میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ سمیع اللہ چوہدری، ہاشم ڈوگر، سبطین خان، ترجمان وزیراعلیٰ شہباز گل، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری اکرم گجر بھی شامل ہیں۔ اسی طرح فیصل حیات جابوآنہ، ایم این اے میاں فرخ حبیب، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز احمد چوہدری، عثمان ڈار، محمد احمد چٹھہ اور شوکت بسرا کے نام بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم کی جانب سے پنجاب کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی کی اجازت ملنے کے بعد صوبائی حکومت نے اعلیٰ سرکاری افسران کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تمام وزارتوں کے انتظامی ڈھانچے اور خدوخال کا ازسر نو جائزہ لیا اور بعض وزارتیں ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔ ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق زراعت اور خوراک کی وزارت دو کے بجائے ایک کرنے جبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی وزارت بلدیات میں شامل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی ہے۔ آئی ٹی کی وزارت تعلیم کے ساتھ  جوڑنے، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کے محکموں کو ایک وزارت کے ماتحت کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 778942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش