0
Wednesday 20 Feb 2019 16:27

کراچی، چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مالی معاونت کا انکشاف

کراچی، چینی قونصلیٹ پر دہشتگرد حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مالی معاونت کا انکشاف
شہر قائد میں چینی قونصل خانے پر حملے میں دہشتگردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کی مالی معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کا عبوری چالان انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں جمع کرا دیا گیا، چالان میں کہا گیا کہ عبداللطیف سمیت 2 ملزمان اپنے جرم کا اعتراف کر چکے ہیں، دونوں ملزمان نے مجسٹریٹ کے روبرو زیر دفعہ 164 کا بیان قلمبند کرایا ہے۔ سی ٹی ڈی نے چالان میں انکشاف کیا ہے کہ دہشتگردوں کی بھارتی ایجنسی ’را‘ نے مالی معاونت کی، سی ٹی ڈی نے مفرور ملزمان کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کی سفارش بھی کی ہے۔ چالان کے متن کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطہ کیا جائے، ملزمان میں احمد حسنین، نادر خان، علی احمد، عبداللطیف اور اسلم شامل ہیں۔ عبوری چالان کے مطابق ملزمان نے ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کی، چالان میں پانچ سے زائد دہشتگردوں کو مفرور قرار دیا گیا ہے، جبکہ مفرور ملزمان میں حربیار مری، علی داد بلیدی، کمانڈر شریف، راشد حسین اور سمیر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 779047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش