0
Wednesday 20 Feb 2019 20:14

خیبرپختونخوا کو کرائمز فری بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے، آئی جی پولیس

خیبرپختونخوا کو کرائمز فری بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے، آئی جی پولیس
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو کرائمز فری صوبہ بنانے، مجرموں کا قلع قمع کرنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلے میں صوبے بھر میں مجرموں کے خلاف دائرہ تنگ کرکے دن رات مجرموں کا پیچھا کیا جائے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کی طرف سے صوبے بھر کے ریجنل پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اور تمام تھانوں کے سٹیشن ہاؤس آفیسرز کے نام جاری ہونے والی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے دن رات گشتوں میں اضافہ کرنے منشیات و اسلحہ کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور اشتہاری مجرموں مجرموں کے خلاف مڈنائٹ آپریشن شروع کیا جائے۔ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے صوبے بھر میں ناکہ بندیوں چیکنگ و خفیہ نگرانی کا سلسلہ سخت کیا جائے جبکہ پولیس کمانڈوز دستوں کی طرف سے دن رات گشت کا سلسلہ بڑھایا جائے۔ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے افسروں و اہلکاروں نے عوام کو بچانے کے لئے خود کش حملہ آوروں کو گلے لگانے اور جانوں کی قربانی دینے کی لازول مثال قائم کی ہے، اسے زندہ رکھا جائے۔ خیبرپختونخوا پولیس فورس کو کرپشن فری پولیس بنانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔ پولیس افسران کو عوام کی مسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں، اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے رابطہ رکھنا چاہئے، جبکہ جرائم کے خاتمے کے لئے عوام علمائے کرام اور منتخب نمائندوں کا تعاون حاصل کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 779074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش