0
Thursday 21 Feb 2019 13:58

حکومت فلاپ ہوچکی، مناسب وقت پر لانگ مارچ کی کال دینگے، مولانا عبدالغفور حیدری

حکومت فلاپ ہوچکی، مناسب وقت پر لانگ مارچ کی کال دینگے، مولانا عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت چلانا پاکستان تحریک انصاف کے بس میں نہیں، عمران خان کو لانے والی قوتوں نے ہاتھ اٹھایا تو حکومت گر جائے گی، پانچ لاکھ انڈین فوج کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کر رہی ہے، کشمیر ایک نہ ایک دن آزاد ہونا ہی ہے، مسئلہ کشمیر پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی تو کانفرنس میں شریک ہونگے، پاکستان اور ہندوستان ایٹمی قوت ہیں، دونوں میں جنگ نہیں ہوسکتی، مودی سرکار الیکشن سے پہلے ڈرامے کرتی ہے، نئے پاکستان کا وعدہ جھوٹا، نااہل حکمرانوں نے پرانے پاکستان کا ستیاناس کر دیا، عوام پوچھ رہے ہیں کہ عمران خان خودکشی کا وعدہ پورا کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کے پاس جھولی پھیلائے قرضہ مانگ رہے ہیں، احتساب انتقام کی شکل اختیار کرگیا، اداروں کو سوچنا چاہیے کہ منظور پشتین کی تنظیم کیوں بنی، نوجوان بلوچ کیوں مزاحمت کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ڈیرہ غازیخان میں جے یو آئی کے راہنما حاجی محمد رمضان بھٹی مرحوم کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو لانے والے پاکستان تحریک انصاف کی نااہلی سے پریشان ہیں، نااہل حکمرانوں سے حکومت چل نہیں پا رہی، لانے والے دستبردار ہوئے تو حکومت گر جائے گی، مناسب وقت پر اپوزیشن میں بیٹھی جمہوری قوتوں کو متحد کرکے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 779231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش