0
Friday 10 Jun 2011 11:49

افغانستان میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا، پاکستانی اعتماد کے فقدان کی بات کرتے ہیں، جو بالکل درست ہے، گیٹس

افغانستان میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا، پاکستانی اعتماد کے فقدان کی بات کرتے ہیں، جو بالکل درست ہے، گیٹس
برسلز:اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھا جائے گا، امریکہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ برسلز میں اپنے آخری نیٹو اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات طویل عرصے سے پیچیدہ ہیں۔ پاکستانیوں کا خیال ہے کہ امریکہ نے انہیں کم از کم چار مرتبہ نظرانداز کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ افغانستان میں کچھ بھی ہو، امریکہ انہیں تنہا نہیں چھوڑے گا اور پاکستان کے مفادات کا خیال رکھے گا۔ انہوں نے کہا پاکستانی اعتماد کے فقدان کی بات کرتے ہیں، جو بالکل درست ہے۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے رابرٹ گیٹس نے کہا کہ اس سے حالات تبدیل ہو سکتے ہیں کیونکہ ملاعمر اور اسامہ کے درمیان تعلقات منقطع ہو چکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 77933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش