0
Friday 1 Mar 2019 21:13

بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی فورسز کے حوالے کر دیا گیا

بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی فورسز کے حوالے کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ایئرفورس کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو سخت سکیورٹی حصار میں واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر انتہائی سخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے جبکہ جلو موڑ سے واہگہ بارڈر تک مختلف مقامات پر سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت روانہ ہوگئے۔ بھارتی حکومت نے سرحد پر اپنی جانب پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب منسوخ کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو شرکت سے روک دیا جبکہ پاکستان میں یہ تقریب معمول کے مطابق ہوئی۔ دفتر خارجہ پہنچے جہاں پاکستانی حکام نے انہیں پائلٹ حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر مطلع کیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کیلئے سفری دستاویزات مکمل کیں۔ واضح رہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا، پاکستان کی حدود میں گرنیوالے طیارے کے پائلٹ کو پاک فوج نے مشتعل ہجوم سے بچاتے ہوئے  حراست میں لے لیا تھا جبکہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلئے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 780773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش