0
Saturday 2 Mar 2019 23:27

بھارتی فوج کو اُسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

بھارتی فوج کو اُسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی امن دشمن کارروائیوں کیخلاف اقوام متحدہ ایکشن لے، ایل او سی کی خلاف ورزی اور دہشتگردی کرنے کا بھارت نے وطیرہ بنا لیا ہے، پاک فوج کے دو جوانوں اور شہریوں کی شہادت بھارت کی بربادی کا سبب بنے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی فوج کی بلاشتعال فائرنگ کی شدید مذمت اور دو پاک فوج کے جوانوں سمیت عام شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے دو فوجیوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جاتا، ان شاء اللہ شہیدوں کا خون رنگ لائیگا اور بھارت برباد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو اسی کی زبان میں جواب دینا ہوگا، دنیا پر واضح ہو چکا ہے، خطے میں جنگ اور دہشتگردی کے ذریعے امن کو کون سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جنیوا معاہدے کے ترانے گانے والے بھارت نے جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کرکے پاکستانی شہری شاکر اللہ کا جیل میں قتل کیا ہے، اقوام متحدہ شاکر اللہ کے قتل کا مقدمہ بین الاقوامی عدالت میں چلائے، ریاستی مشینری کی سرپرستی میں شاکر اللہ کو قتل کیا گیا، جس کی ہر فورم پر شدید مذمت کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی ذلت کا آغاز ہو چکا ہے، الیکشن میں کامیابی کیلئے مودی نفرتوں کو جنم اور جنگ کا زور مچا رہا ہے اور بھارت کا بکاؤ میڈیا مودی کی کتھ پتلی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بھارت نے مسلط کی، تو وہ ان شاء اللہ دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 781018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش