0
Friday 10 Jun 2011 12:26

امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، اسامہ کو پناہ دینے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، لیون پنیٹا

امریکا کے پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، اسامہ کو پناہ دینے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، لیون پنیٹا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نامزد وزیر دفاع لیون پنیٹا نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کیساتھ کام جاری رکھنا ہو گا۔ سینیٹ میں بحیثیت وزیر دفاع اپنی نامزدگی کی توثیق کے موقع پر بیان دیتے ہوئے سی آئی اے کے سابق سربراہ لیون پنیٹا نے کہا کہ نیٹو کیلئے راہ ہموار کرنے اور دہشتگردی سے نمٹنا، امریکا کے مفاد میں شامل ہے۔ لیون پنیٹا نے سینیٹ کو بتایا کہ وہ ایشوز سے نمٹنے کیلئے پاکستانی انتظامیہ کیساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان کیساتھ امریکا کے تعلقات مشکل اور پیچیدہ مراحل میں ہیں، تاہم امریکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کیساتھ کام جاری رکھنا ہو گا۔ لیون پنیٹا نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کی بھی حمایت کی اور کہا کہ وہ موجودہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے نقش قدم پر چلیں گے۔ 
سی آئی اے کے سربراہ لیون پنیٹا کا کہنا تھا کہ اسامہ کو پناہ دینے میں پاکستانی حکام کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔ سی آئی اے لیون پنیٹا نے واشنگٹن میں سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے دوران کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسامہ کو پناہ دینے میں پاکستان کی اعلٰی قیادت کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے متعلق پاکستان کو تجاویز دیں۔ امداد امریکی تجاویز پر عمل درآمد سے مشروط ہو گی۔

خبر کا کوڈ : 77935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش