0
Tuesday 5 Mar 2019 23:08

پی ایس ایل کے میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، کراچی پولیس چیف

پی ایس ایل کے میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے، کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، مقابلوں کے دوران پولیس کے 13 ہزار افسران اور اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے، اس مرتبہ کراچی میں 8 میچز منعقد ہوں گے، یہ فورسز پر اعتماد کا مظہر ہے، پی ایس ایل کے دوران تماشائیوں کی چیکنگ ضرور ہوگی، مگر ان کو تنگ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اعلٰی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر شیخ نے کہا کہ پی ایس ایل میچز سے متعلق انتظامات اور اہم ہدایات جاری کر دی ہیں، میچز کیلئے انتظامات پورے ہیں، کچھ کمی رہ جائے، تو معذرت خواہ ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے گیٹ 2 بجے کھول دیئے جائیں گے، میچ سے 2 گھنٹے پہلے گیٹ بند ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں اور شہریوں کو مل کے اس ایونٹ کو کامیاب بنانا ہے، اس دفعہ آٹھ میچ کراچی میں ہو رہے ہیں، یہ فورسز پر اعتماد کا مظہر ہے، ہمارے اجلاس بھی چل رہے ہیں اور کومبنگ آپریشن بھی جاری ہے۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل مقابلوں کے دوران صرف پولیس کے 13 ہزار لوگ ڈیوٹی دیں گے، 50 ایس ایس پی، 700 لیڈیز پولیس اہلکار ہوں گی، سکیورٹی کے تین حصار بنائے جائیں گے، ہوٹل اور تمام روٹس پر اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے، محکمہ صحت کے الیکٹرک، فائر بریگیڈ اور ایمبولینس سب رابطے میں ہوں گے۔ امیر شیخ نے کہا کہ تلاشی کا بھرپور طریقہ کار ہوگا، دشمنوں کو مات دینے کیلئے اپنے اردگرد کے مشکوک افراد کی اطلاع پولیس اور رینجرز کو دیں، پی ایس ایل مقابلوں کی سکیورٹی کی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹرز مامور ہوں گے، اسٹیڈیم سے باہر کی سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہوگی اور اسٹیڈیم کے اندر سکیورٹی رینجرز سنبھالے گی۔ یاد رہے کہ پاکستان کے سپر لیگ 4 کے لاہور میں ہونے والے تین میچ بھی کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں، جس کے سبب سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 781568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش