0
Tuesday 5 Mar 2019 23:16

بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے اور روئی کی درآمد مسلسل جاری

بھارت سے بڑے پیمانے پر سوتی دھاگے اور روئی کی درآمد مسلسل جاری
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کی جانب سے پاکستانی درآمدات پر 200 فیصد ڈیوٹی کے نفاذ کے باعث پاکستان سے بھارت کو ہونے والی برآمدات مکمل طور پر معطل ہونے کے باوجود بھارت سے بڑے پیمانے پر واہگہ لاہور کے ذریعے سوتی دھاگے اور سی پورٹ کراچی کے ذریعے روئی کی درآمد مسلسل جاری ہے، اندرون ملک روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مندی کے رجحان میں اضافے کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ کی ذخائر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے پاکستان سے آنے والی تمام اشیاء پر کم از کم درآمدی ڈیوٹی 200 فیصد عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان سے بھارت کو گارمنٹس سمیت تمام برآمدات مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہیں، لیکن اسکے باوجود بھارت سے صرف ایک فیصد ڈیوٹی پر روئی اور 18فیصد ڈیوٹیز پر واہگہ کے راستے سوتی دھاگے اور کراچی بندرگاہ کے ذریعے روئی کی درآمد مسلسل جاری ہے۔

احسان الحق نے بتایا کہ بھارت سے روئی اور سوتی دھاگے کی مسلسل درآمد سے اندرون ملک روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان غالب آ رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ بھارت سے آنے والی تمام اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ بھارت سے روئی اور سوتی دھاگے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے، تاکہ ملکی کاٹن انڈسٹری کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی لائی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 781569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش