0
Sunday 10 Mar 2019 12:22

پشاور ایئرپورٹ سے منشیات بحرین اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی گئی

پشاور ایئرپورٹ سے منشیات بحرین اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی گئی
اسلام ٹائمز۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اہلکاروں نے بھاری مقدار میں منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے 2 کلو آئس برآمد کرلی جس کی بین الاقوامی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق مردان سے ہے اور یہ گذشتہ 3 ماہ کے دوران ایئرپورٹ سے پکڑی گئی منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے۔
خبر کا کوڈ : 782413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش