0
Tuesday 12 Mar 2019 08:44

کراچی تیسر ٹاؤن اسکیم، عوامی مقبولیت دیکھ کر انویسٹر مافیا میدان میں آگئی

کراچی تیسر ٹاؤن اسکیم، عوامی مقبولیت دیکھ کر انویسٹر مافیا میدان میں آگئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیسر ٹاؤن اسکیم کی عوام میں بڑھتی مقبولیت دیکھ کر انویسٹر مافیا میدان میں آگئی۔ فارم کے حصول کیلئے عوام کے بے پناہ رش کے باعث انویسٹر کو فارم حاصل کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، پلاٹوں کی بندر بانٹ کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو کر رہ گیا، تیسر ٹاؤن اسکیم کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں انویسٹر کے ایک بڑے گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہے۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کم آمدنی والے افراد کیلئے 30 ہزار پلاٹوں کی شروع کی گئی رہائشی اسکیم اپنے آغاز سے ہی زبردست کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے، جس کی بڑی وجہ حکومتی سطح پر کراچی میں گزشتہ کئی سال سے کوئی رہائشی اسکیم شروع نہ کرنا ہے۔

تیسر ٹاؤن میں پلاٹوں کی مالیت انتہائی کم رکھی جانے کے باعث کم آمدنی والے افراد کا اپنے گھر کا خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے، جس کے باعث رہائشی اسکیم کے فارم کے حصول کیلئے شہری گھنٹوں لائنوں میں کھڑے ہو کر فارم حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کراچی کے شہریوں میں تیسر ٹاؤن اسکیم کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت دیکھ کر انویسٹر مافیا بھی میدان میں کود پڑی ہے، تاہم اسکیم کے فارم حاصل کرنے میں شدید دشواری کے باعث انویسٹرز کو اپنا منصوبہ ناکام ہوتا نظر آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 782761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش