0
Wednesday 13 Mar 2019 08:33

مذہبی و سیاسی قیادت اور اداروں پر عتاب ناقابل قبول ہے، عبدالمجید میر

مذہبی و سیاسی قیادت اور اداروں پر عتاب ناقابل قبول ہے، عبدالمجید میر
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی و سیاسی اداروں، جماعتوں اور لیڈرشپ کو ہراساں کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تجارتی انجمنوں نے متنبہ کیا کہ ان لیڈروں اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش براہ راست مداخلت فی الدین ہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے مرکزی دفتر واقع سرینگر پر نصف درجن انجمنوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران چیمبر کے نائب صدر ائے ایم میر نے جماعت اسلامی کا نام لئے بغیر کہا کہ سماجی و مذہبی ادارے ہماری تہذیب اور تاریخ کا حصہ ہیں اور ان کا کرداد غریبوں کی مدد اور یتیموں کی معاونت کرنے کے علاوہ تعلیم و اسلامی شعار کا پھیلاؤ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر کی نازک صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کشمیریوں کو ہراساں کرنے کے عمل سے بچنے کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو ذہن نشین کرنے کی ضرورت ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کشمیر کے مذہبی سربراہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 782980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش